اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق براثا نیوز ایجنسی نے عوامی رضاکارفورس اہل الحق بٹالین کے ترجمان جواد الطلیباوی کے حوالے سے خبردی ہے کہ د اعش کے ہاتھوں اسپائکر فضائی چھاؤنی میں مارے جانے والے کیڈٹوں کی دو اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں۔ یہ قبریں مشرقی تکریت کے البوعجیل گاؤں میں ملی ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ میں منگل کے اجلاس میں،اسپائکر فضائی چھاؤنی کے قتل عام کے واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کی ایک رپورٹ پڑھ کر سنائی گئی۔ واضح رہے کہ جون دو ہزار چودہ کے وسط میں داعش دہشت گرد گروہ نے تکریت پر قبضے کے بعد اس شہر کے شمال میں واقع اسپائکر فضائی چھاؤںی پرحملہ کرکے سترہ سو سے زائد فضائیہ کے کیڈٹوں اور افسروں کا قتل عام کردیا تھا۔ اس واقعے میں ابھی تک سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
.......
/169